پاکستان نے امریکہ کے دباؤ میں ملا منصور کو پھنسایا : افغان سینیٹ کے چیئرمین
افغانستان کی سینیٹ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا کا دباؤ کم کرنے کے لئے طالبان لیڈر ملا اخترمنصور کو جال میں پھنسایا تھا
خبررساں ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی سینیٹ کے چیئرمین فضل ہادی مسلم یار نے کہا کہ پاکستان پچھلے کچھ عرصے سے امریکا کے شدید دباؤ میں تھا اور وہ امریکا کی اربوں ڈالر امداد سے محروم ہو گیا تھا- انہوں نے سینیٹ کے اجلاس میں تقریرکرتے ہوئے کہا کہ ملااختر منصور کی ہلاکت طالبان کے سابق سرغنہ ملاعمر کی ہی طرح ایک معمہ ہے-
افغانستان کی سینیٹ کے چیئرمین نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ پاکستان امریکا کے دھوکے میں آگیا ہے افغانستان کے طالبان سے کہا کہ وہ مذاکرات کے لئے ہاتھ آئے موقع سے فائدہ اٹھائیں اور امن مذاکرات میں شامل ہو جائیں-
اس درمیان افغانستان کی سینیٹ کی رکن آمنہ افضلی نے کہا ہے کہ پاکستان کو یہ بات مان لینی چاہئے کہ وہ اب اپنی سرزمین میں طالبان کو سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت نہیں دے گا -