پاکستان دفاعی بجٹ میں اضافہ کرے گا
May ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
پاکستان کی حکومت نے ملکی دفاعی بجٹ میں ایک سو بتیس ارب روپے کے اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق حکومت پاکستان، آئندہ مالی سال کے دوران ملک کے دفاعی بجٹ کو سات سو اٹھاسی ارب روپے سے بڑھا کر نو سو بیس ارب روپے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک کے دفاعی بحٹ میں اضافے کا فیصلہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ہندوستان کی جانب سے لاحق خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں پاکستان کی وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے دفاعی بجٹ میں اضافے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔