Dec ۱۳, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، فضا بھی آلودہ

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے، حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات پر ٹریفک کیلیے بند کردی گئی ہے۔

لاہور سیالکوٹ موٹروے مین ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک بند کی گئی ہے، موٹروے پولیس نے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹر ویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں ومال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہوسکتی ہے، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں۔

دوسری جانب پاکستان کے مختلف شہروں کی فضا انتہائی آلودہ ہے، فیصل آباد 574 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ پاکستان کا آلودہ ترین شہر ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق ، لاہور 310 ایئر انڈیکس کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

گوجرانوالہ کا اے کیو آئی 322 ریکارڈ، محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق حافظ آباد کا اے کیو آئی 380 ، مظفرگڑھ کا 372 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ٹیگس