May ۳۱, ۲۰۱۶ ۲۱:۰۱ Asia/Tehran
  • چابہار کا منصوبہ پاکستان کے لیے خطرہ نہیں خطے کی ترقی کا باعث ہے: پاکستان

پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی چوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایران کی چابہار کے ترقیاتی منصوبے سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں۔

اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری احسن اقبال نے ان خدشات کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا کہ ایران کی چابہار بندرگاہ کا منصوبہ پاکستان کے لیے خطر ہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چابہار کی بندرگا جیسے منصوبے پاکستان کے لئے خطرہ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ چابہار اور اس جیسے دوسرے منصوبے خطے کی ترقی کا باعث بنیں گے۔

قبل ازیں پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ چابہار پورٹ کا منصوبہ پاکستان کے لیے انتہائی مفید اور سود مند ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ چابہار اور گوادر کی بندرگاہیں ایک دوسرے کی حریف نہیں حلیف ہیں۔

انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو خطے کے لیے اتنہائی اہم منصوبہ قرار دیا تھا۔ سرتاج عزیز‍ نے چابہار اور گوادر کے درمیان زمینی رابطے کی برقراری کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ہم گوادر اور چابہار کو اہم ترین بندرگاہوں کی حیثیت سے جڑواں شہر قرار دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ٹیگس