Jun ۰۷, ۲۰۱۶ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے: پاکستان

پاکستان کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ملک کی سرحدوں کے دفاع کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

سینٹ کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ امن کی خواہش کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے تمام ممکن اقدامات کرے گا۔

ہندوستان کی جانب سے انٹرسیپٹیو میزائل کے تجربے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے پاکستان کے مشیر خارجہ نے الزام لگایا کہ ہندوستان ہتھیاروں کی دوڑ کے ذریعے خطے کو نیوکلیرائز کرنا چاہتا ہے۔

سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ ہم نے سفارتی سطح پر نیوکلیئر سپلائی گروپ کے تمام ممالک کو ہندوستانی عزائم سے آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو نیوکلیئر گروپ کا رکن بنانے کے لیے کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی۔

 

ٹیگس