Jun ۱۹, ۲۰۱۶ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • بلوچستان کا خسارے کا بجٹ اسمبلی میں پیش

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا دو کھرب چھیاسی ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا۔

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے صوبائی اسمبلی میں خسارے کا بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غیر ترقیاتی منصوبوں کیلئے اکیس ارب روپے اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے تیس ارب پـچاس کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ میں تعلیم کے لیے مجموعی طور پر بیالیس ارب روپے جبکہ صحت کیلئے سترہ ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فی صد کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ بلدیات کیلئے پانچ ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

 

ٹیگس