شیعہ علما کونسل پاکستان کی جانب سے بحرینی حکومت کے اقدامات کی مذمت
Jun ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
شیعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کئے جانے کی مذمت کی ہے-
شیعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے بحرینی حکومت کے ذریعے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق پر حملہ قراردیا -
علامہ ساجد علی نقوی نے کراچی میں علما اور دانشوروں سے خطاب کرتے ہوئے بحرینی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا یہ فیصلہ واپس لے -
انہوں نے بحرینی حکومت کو نصیحت کی کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کرے جن سے عالمی سطح پر بحرین کی ساکھ کمزور ہورہی ہے-
پاکستان کی دیگر تنظیموں اور جماعتوں نے بھی بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کئے جانے کی مذمت کی ہے -