صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے پر پاکستان کے سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی تاکید
پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے قدس کانفرنس میں مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ان دنوں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں یوم القدس کے حوالے سے مختلف کانفرنسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں شیعہ اور سنی شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔
اس مناسبت سے ہونے والی قدس کانفرنس میں مقررین نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں غاصب صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا۔
مقررین نے اسی طرح ستم رسیدہ فلسطینی عوام کے حقوق کی بازیابی کے لیے اسلامی ملکوں کے درمیان پہلے سے زیادہ اتحاد اور یکجہتی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دیا تھا۔ جس کے بعد سےاس دن پوری دنیا کے مسلمان اور حریت پسند جلوس اور ریلیاں نکال کر فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔