Jul ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۹:۰۲ Asia/Tehran
  • نیٹو کے سربراہوں سے پاکستان اپیل

پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نیٹو کے سربراہوں سے افغانستان میں امن کے عمل کی حمایت کی اپیل کی ہے۔

شن ہوا نیوز ایجنسی کے مطابق سرتاج عزیز نے جمعے کے روز معاہدہ شمالی اقیانوس نیٹو کے ارکان سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں جھڑپوں کے خاتمے کے لیے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کی حمایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے عمل میں آسانیاں پیدا کرنے میں نیٹو بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔

پاکستان کے مشیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں نیٹو کے رکن ملکوں کا سرابراہی اجلاس ہو رہا ہے۔ اجلاس میں افغان افواج کی مالی معاونت، خطے میں داعش کو شکست دینے اور روسی جارحیت کے حوالے سے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان کے مشیر خارجہ نے دعوی کیا کہ شمالی وزیرستان میں کامیاب ضرب عضب اور ملک کے دیگر حصوں میں جاری آپریشنز کے مثبت نتائج مل رہے ہیں اور ان کامیابیوں کے ثمرات پاکستان کی عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے اتحاد اور تعاون سے ہی دہشت گردی سے نمٹا جاسکتا ہے۔

ٹیگس