Jul ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • پاکستان: شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک 3  فرار

پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے صوبہ پنجاب میں ایک کارروائی کے دوران ٹی ٹی پی اور لشکر جھنگوی کے سات دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی تھی کہ دس دہشت گردوں کا ایک گروہ لاہور اور شیخوپورہ میں حساس تنصیبات اور اہم شخصیات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اس اطلاع کے بعد پاکستان کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے شیخو پورہ کے نواحی گاؤں چارچک رسالہ میں چھاپہ مارا جس کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ تین تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقے سے فرار کر گئے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، تین کلاشنکوف، پسٹل، گولیاں اور تین موٹرسائیکلوں کے علاوہ حساس تنصیبات کے نقشے بھی برآمد ہوئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق طالبان اور لشکر جھنگوی سے بتایا جاتا ہے۔

ٹیگس