Aug ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
  • اسلام آباد میں ساتویں سارک کانفرنس منعقد ہوئی ہے۔
    اسلام آباد میں ساتویں سارک کانفرنس منعقد ہوئی ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ علاقے کی پیشرفت کے لئے باہمی تعاون ضروری ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم نوازشریف نے اسلام آباد میں ساتویں سارک کانفرنس کے انعقاد پر سارک ممالک کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیلینجوں کے باوجود، سارک کے رکن ممالک نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اورعلاقے کی ترقی کے لئے باہمی تعاون ضروری ہے-

پاکستان کے وزیر اعظم نے سارک کانفرنس کے انعقاد پرفخر کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم پاکستان آنے والے تمام ممالک کے نمائندگان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور کانفرنس میں تمام اہم امور پر بات چیت ایجنڈے میں شامل ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے خطے میں امن اور اس سے مربوط روابط کے لئے کوشاں ہے- 

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ قومی سطح پر دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں ملی ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا وسائل سے مالا مال ہے-انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سارک خطے میں پہلے سے زیادہ متحرک ہے-  نوازشریف نے کہا کہ خطے کی ترقی کے لئے باہمی تعاون ضروری ہے اورایشیائی ممالک کو تمام چیلنجز سے مل کر لڑنا ہوگا۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا قیام امن کے لئے سارک ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

ٹیگس