پاکستان میں فرقہ وارانہ جنگ کے آغاز پر انتباہ
Nov ۰۷, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
جمعیت علمائے پاکستان نے اپنے ملک میں فرقہ وارانہ جنگ سے متعلق دشمنان اسلام کی سازشوں پر خبردار کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما شاہ محمد اویس نورانی نے کراچی میں ایک بیان میں کہا کہ دشمن، اپنی سازشوں کے تحت پاکستان میں شیعہ و سنّی مسلمانوں کے درمیان فتنہ و فساد پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انھوں نے سندھ کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
شاہ محمد اویس نورانی نے کہا کہ اسلام آباد کی حکومت کو چاہئے کہ ملک بھر میں سخت حفاظتی اقدامات عمل میں لائے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے صوبے سندھ کا صدر مقام کراچی اس ملک کا بدامنی کا شکار ایک اہم شہر شمار ہوتا ہے جہاں شیعہ مسلمانوں کو دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔