Dec ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
  • پاکستان اوربوسنیا کے وزراءاعظم کی ملاقات

پاکستان کےوزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سرائیو میں بوسنیا کے وزیراعظم ڈینس وزڈچ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے بعد بوسنیا کے وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بوسنیا کے ساتھ ٹیکسٹائل اور زراعت کے شعبے میں تعاون چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے مسئلے کے حل کے لیے کوئلے اور ہائیڈرو پاور پروجیکٹس میں تعاون پر بوسنیا کے وزیراعظم سے بات ہوئی ہے، بوسنیا سے تجارت، صنعت اور تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانےپر بھی اتفاق ہوا ہے۔

وزیراعظم کے وزیر اعظم نے دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سےتعلقات بڑھانے کی بوسنیا کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف 20 دسمبر کوتین روزہ دورے پر ایک اعلی سطحی وفد کے ھمراہ بوسنیا کے لیے روانہ ہوئے تھے ۔

ٹیگس