Dec ۲۳, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں بیت اللہ محسود ملوث

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں بیت اللہ محسود ملوث ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق صدر کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں بیت اللہ محسود ملوث ہے اگراس کے پیچھے بھی کوئی تھا تو تحقیقات ہونی چاہییں۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری صحیح وقت پر پاکستان واپس جا رہے ہیں،انہیں شاید کچھ عرصہ پہلے خطرہ تھا لیکن اب لگتا ہے کہ زرداری صاحب کو لاحق خطرہ ٹل گیا ہے۔ پاکستان میں اس وقت سیاسی دنگل کی صورتحال ہے۔ان کا کہنا تھا مجھے لگتا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے میرا معاملہ کچھ بھی نہیں ہے،2017میں میری وطن واپسی کا بھی قوی امکان ہے۔کراچی میں ایم کیو ایم 4حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے،مجھے معلوم نہیں کہ ایم کیو ایم کا کون سا دھڑا درست ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم کو اب پارٹی خود ہی چھوڑ دینی چاہیے۔

ٹیگس