Jan ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • امریکہ کی جانب سے پاکستان کی 7 کمپنیوں پر پابندی

امریکہ نے پاکستان کی 7 کمپنیوں پر میزائل پروگراموں کے ساتھ مبینہ تعلق رکھنے پر پابندی لگا دی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یہ 7کمپنیاں ایکسپورٹ ایڈمنسٹریشن ریگولیشنز کی فہرست میں شامل کر لی گئی ہیں اور امریکہ نے ان  پر پاکستان کے میزائل پروگرام کے ساتھ تعلق رکھنے پر پابندی عائد کی ہے۔ان کمپنیوں میں احد انٹرنیشنل، ایئر وییپنس کمپلیکس، میری ٹائم ٹیکنالوجی کمپلیکس، نیشنل انجینیرنگ اینڈ سائنٹفک کمیشن، نیو آٹو انجینیرنگ اور یونیورسل ٹولنگ سروسز شامل ہیں۔پاکستان نے امریکہ کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے۔امریکی حکومت کے مطابق ان کمپنیوں پر پابندی سے یہ فائدہ ہو گا کہ ان کو ایسی ممنوع چیزوں کی منتقلی سے متعلق لائسنس لینا پڑے گا۔ امریکی وزرات تجارت نے دعوی کیا ہے کہ یہ پاکستانی کمپنیاں امریکہ کے قومی مفادات کے لیے خطرہ ہیں۔

ٹیگس