پاکستان میں پانچ بلاگرز کی بازیابی کےلیے مظاہرہ
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پانچ بلاگرز کی بازیابی کےلیے سول سوسائٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پانچ بلاگرز کی بازیابی کےلیے سول سوسائٹی کی جانب سے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں اس ملک کی اہم سیاسی اور مذھبی شخصیات نے شرکت کی۔ ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابرنے پانچ بلاگرز کی پراسرار گمشدگی یا اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے فاٹا،سندھ ،بلوچستان اوراب اسلام آباد میں بھی لوگ لاپتہ ہو رہے ہیں ، سینیٹ کمیٹی نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے7 تجاویز دیں، حکومت سے کہا ہے تجاویز پر عملدرآمد میں مسئلہ ہے تو بتایا جائے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد سے سلمان حیدر اور ثمرعباس جبکہ پنجاب سے تین دیگر بلاگرز مشکوک طور پر اغوا یا لاپتہ ہوئے جن کی جلد از جلدرہائی کے حوالے سے حکومتی وعدے بھی تا حال عملی روپ اختیار نہیں کر پائے۔