سرتاج عزیز سے افغان امور میں یورپی یونین کے نمایندے کی ملاقات
پاکستان کے مشیر خارجہ اورافغانستان کے امور میں یورپی یونین کے نمایندے نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خارجہ امور میں پاکستان کے وزیراعظم کے مشیرسرتاج عزیز سے یورپی یونین کے افغانستان کے امور میں نمایندے فرانزمائیکل میلبن نے کل اسلام آباد میں ملاقات کی ، ملاقات میں افغانستان میں امن و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ہونے والی ملاقات کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کیلیے کردار ادا کرتا رہے گا۔
پاکستان کےمشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا اورعالمی برادری افغانستان میں قیام امن کیلیے اپنی ذمہ داریاں نبھائے ۔
پاکستان کے مشیر خارجہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پربریفنگ بھی دی۔
پاکستان کےمشیر خارجہ نے افغانستان میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کے کردار کی بات ایسے میں کی ہے کہ افغانستان کے اعلی حکام پاکستان پرافغانستان کے داخلی امور میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہیں اور حال ہی میں کابل، قندھار اور ھرات میں پاکستان کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے۔ پاکستان اس قسم کے الزامات کی تردید کرتا ہے۔