Jan ۳۱, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے پرتاکید

پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

پاکستان کےصدرممنون حسین سے وزیراعظم نوازشریف نے ملاقات کی جس میں دونوں شخصیات نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ہونے والی ملاقات میں ملکی وغیر ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دونوں رہنماؤں نے شدت پسندی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے ملکی معشیت سمیت تمام شعبوں کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیا جب کہ دونوں رہنماؤں نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں کی حوصلہ افزا رپورٹس پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

کرپشن اور دہشتگردی کے خاتمے پر تاکید ایسے میں کی گئی ہے کہ اس ملک کے وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ میں پاناما لیکس اسکینڈل کے حوالے سے کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔ جبکہ گذشتہ ہفتے پاراچنار کے سانحہ نے جس میں ایک سو کے قریب افراد شھید اور زخمی ہو گئے تھے دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے ہونے والے دعووں کی قلعی بھی کھل گئی ہے۔

 

ٹیگس