Feb ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
  • پاکستان: کشتی الٹنے سے متعدد افراد لاپتہ

دریائے راوی میں مسافر کشتی الٹنے سے متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ننکانہ صاحب کے قریب سید والا میں پتن کے مقام پر دریائے راوی میں کشتی الٹنے سےمتعدد افراد پ لاپتہ ہو گئے تاہم اب تک 100افراد کو نکال لیا گیا ہے اورابتدائی رپورٹ کے مطابق 20افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امددای کارروائیاں شروع کردیں جب کہ اوکاڑہ اور ننکانہ صاحب کی ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

ڈی سی او ننکانہ سائرہ عمر کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوارتھے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، ضلعی انتظامیہ کے افسران ریسکیوکاموں کی نگرانی کر رہے ہیں جب کہ تاندلہ پتن پر کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو کے مطابق ابھی تک کسی شخص کے لاپتہ ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 

ٹیگس