پاکستان، ہندوستان کے اخبارات اوراسلامی انقلاب کی سالگرہ
پاکستان اور ہندوستان کے اخبارات میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی تقریبات اور ریلیوں کا بڑے پیمانے پر انعکاس ہوا ہے۔
پاکستان اور ہندوستان سے شائع ہونے والے تقریبا سبھی اخبارات نے اپنی آج کی اشاعت میں ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پرنکالی جانے والی ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت، امریکہ کے خلاف نعرے اور صدر مملکت روحانی کے خطاب کو پہلے صفحے پر کوریج دی۔اسی سلسلے میں پاکستان سے شائع ہونے والا روزنامہ خبریں لکھتا ہے۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ،ٹرمپ نے جنگ تھوپنے کی کوشش کی تو وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے ،ایران کے ساتھ دھمکی کی زبان نہیں چلے گی ۔
تہران کے معروف آزادی سکوائر پر ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران نے کبھی بھی کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی وہ ایسا کرنا چاہتا ہے، ایران کے بدخواہوں کو چاہئےکہ وہ ایران کو میلی آنکھ سے دیکھنے سے باز رہیں کیونکہ ایران ایک طاقتور ملک ہے اور کوئی بھی ہماری طرف بری آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
ریلی سے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ علاقے کی کچھ ناتجربہ کار قوتیں اورامریکہ ایران کو دھمکیاں دے رہے ہیں،ان ملکوں کو چاہئے کہ ایران اور اس کے عوام کا احترام کریں، ان ممالک کو علم ہونا چاہئے کہ ایران پر ان دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں ہو گا۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر کہا کہ ان کے ملک پر جنگ تھوپنے کی کوشش پر وہ پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔
روزنامہ جنگ نے لکھا ہے کہ
امریکی دھمکیوں کے باوجود ایران میں جشن آزادی کی ریلیوں میں امریکہ مردہ با،د اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
روزنامہ نوائے وقت لکھتا ہے
ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک کے خلاف جنگ کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ عوامی اجتماع سے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ علاقہ کی کچھ ناتجربہ کار قوتیں اور امریکہ ایران کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک کو علم ہونا چاہئے کہ ایران پر ان دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا ان ملکوں کو چاہئے ایران اور اس کے عوام کا احترام کریں۔
ہندوستان سے شائع ہونے والے اخبار ٹائمز آف انڈیا نے لکھا کہ ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دینے کیلئے ایرانی عوام کی ریلیوں میں بڑے پیمانے پرشرکت۔
پی ٹی آئی نے لکھا کہ ایرانی عوام نے سخت سردی کے باوجود جشن آزادی کی ریلیوں میں شرکت کی اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔