مجلس وحدت المسلمین کے جنرل سیکریٹری پرفائرنگ
مجلس وحدت المسلمین کے جنرل سیکریٹری علامہ تصور حسین نقوی الجوادی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے۔
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کےمجلس وحدت المسلمین کےجنرل سیکریٹری علامہ تصورالجوادی پر آج دہشتگردوں نے جہلم ویلی روڑ پر پیما ہسپتال کے قریب فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) گلزار خان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں علامہ تصور الجوادی کو گردن میں گولی لگی اور ان کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ان کی اہلیہ کو بازو میں ایک گولی لگی اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دہشتگرد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
علامہ جوادی کے رشتے دار تصور موسوی نے کا کہنا ہے کہ علامہ جوادی کو کچھ عرصے سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہورہے تھے اور یہ حملہ کشمیر کے امن کو فرقہ وارانہ کشیدگی کے ذریعے تباہ کرنے کی ایک سازش ہے۔
دوسری جانب واقعے کے بعد ہولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔