Feb ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کی قد آور شخصیت کا انتقال

پاکستان کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں منجملہ مجلس وحدت مسلمین، اسلامی تحریک پاکستان نے محمد علی شیخ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ محمد علی شیخ مرحوم نے اپنے والد مرحوم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے قوم و ملت کیلئے بے پناہ خدمات انجام دیں۔ علی شیخ کا شمار جی بی کی قدآور سیاسی شخصیات میں ہوتا تھا۔ وہ 2015ء کے عام انتخاب میں حلقہ 5 نگر 2 سے اسلامی تحریک پاکستان کے ٹکٹ سے رکن قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

 اسلامی تحریک پاکستان کے رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی محمد علی شیخ کوکل آہوں اور سسکیوں میں ان کے آبائی گاؤں غلمت نگر میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ انکے جنازے میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی فدا محمد ناشاد، چیف جسٹس ہائیکورٹ صاحب خان، جسٹس شکیل، ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ، ڈاکٹر محمد اقبال منسٹر ورکس، ممبر اسمبلی پرنس سلیم، صدر اسلامی تحریک جی بی آغا عباس رضوی، کیپٹن سکندر، کیپٹن شفیع، منسٹر محمد شفیق، سابق اسپیکر وزیر بیگ، نواز خان ناجی، سید جعفر شاہ کے علاوہ جید علمائے کرام اور اعلٰی سرکاری اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ممبران اسمبلی نے محمد علی شیخ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج نہ صرف نگر بلکہ گلگت بلتستان ایک اہم لیڈر سے محروم ہوا ہے۔ آ

واضح رہے کہ رکن اسمبلی شیخ محمد علی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

 محمد علی شیخ کا شمار جی بی کی قدآور سیاسی شخصیات میں ہوتا تھا اور وہ سابقہ مشیر خوراک و ممتاز عالم دین شیخ حیدر کے صاحب زادے تھے۔ ان کی ناگہانی موت پر گلگت بلتستان کے سیاسی، سماجی و مذہبی حلقوں نے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ محمد علی شیخ قانون ساز اسمبلی جی بی میں اسلامی تحریک پاکستان کے پارلیمانی لیڈر تھے۔

 

ٹیگس