Mar ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کا صدر

اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 13ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر جمہوریہ آذربائیجان نے اس تنظیم کی صدارت پاکستان کو سونپ دی۔

جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے آج ای سی او كے 13ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر اس تنظیم کی صدارت پاكستانی وزيراعظم محمد نواز شريف کو سونپ دی.

پاكستان دوسری مرتبہ ای سی او سربراہی اجلاس كی ميزبانی كر رہا ہے اس سے قبل آذربائيجان كے دارالحكومت باكو ميں اكتوبر 2012 ميں 12واں سربراہی اجلاس منعقد كيا گيا تھا.

اسلام آباد ميں جاری سربراہی اجلاس ميں اسلامی جمہوريہ ايران کے صدر ڈاكٹر حسن روحانی اور وزير خارجہ محمد جواد ظريف سميت ديگر ركن ممالک كے سربراہان مملکت اوراعلی حكام شركت كر رہے ہيں.

اقتصادی تعاون تنظيم اسلامی جمہوريہ ايران سميت پاكستان، تركی، افغانستان، آذربائيجان، قزاقستان، كرغیزستان، تاجیكستان، تركمنستان اور ازبكستان  پر مشتمل ايک دس ركنی علاقائی تنظيم ہے۔

 

ٹیگس