پاکستان: چار دہشت گرد اور دو فوجی اہلکار ہلاک
Mar ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیس آپریشن میں چاردہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا افسر اور اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ایف آر بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد آپریشن کیا، سیکیورٹی اہلکاروں کی علاقے میں کارروائی کے دوران وہاں چھپے دہشت گردوں نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ اور ایک اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد فوجی اہلکاروں کی بھرپور جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق آپریشن میں جاں بحق ہونے والوں میں لیفٹیننٹ خاور اور نائیک شہزاد شامل ہیں۔