چمن؛ طور خم بارڈرجلد کھولنے کا اعلان
Mar ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
پاکستان نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر چند روز میں کھول دیا جائے گا۔
پاکستان کے وزیرتجارت خرم دستگیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر کو جلد کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور بارڈرکا دروازہ آئندہ روز میں کھول دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ چمن اور طور خم بارڈر پر سیکورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنا رہے ہیں جبکہ افغانستان کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تجارتی سہولت مہیا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں رونما ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے واقعات خاص طور سے لاہور اور سیھون درگاہ میں ہونے والے خودکش حملوں کے بعد جن میں چار سو کے قریب افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے، پاک افغان بارڈر کو ہر قسم کی تجارت اورعوام کی نقل و حرکت کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔