Mar ۰۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
  • علامہ تصورجوادی پرحملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار

پاکستان میں علامہ تصور حسین جوادی پر ہونے والے حملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کی ہر دل عزیز شخصیت علامہ تصور حسین جوادی پر حملے میں ملوث تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، گرفتار تینوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہل سنت والجماعت) سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں میں سے ایک دہشتگرد نے پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں بھی فرقہ وارنہ کارروائیاں کی ہیں اور اس کے خلاف پنجاب میں کئی مقدمات بھی درج ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ دہشتگرد نے ہی علامہ تصور جوادی پر فائرنگ کی تھی۔ حساس اداروں کی جانب سے گرفتار دہشتگردوں سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ تقریبا تین ہفتے قبل پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکریٹری علامہ تصور حسین جوادی پر مظفر آباد میں تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کی تھی جس سے علامہ تصور حسین جوادی اور ان کی اہلیہ زخمی ہو گئی تھیں۔

 

ٹیگس