پاکستان کے انتخابات میں غیر ملکی مداخلت
عمران خان نے کہا ہے ہمیں اپنے مفادات کے لئے بیرونی ممالک استعمال کرتے ہیں۔
پاکستان کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہر الیکشن میں بیرونی مداخلت ہوتی ہے اور ہمیں مفادات کے لئے بیرونی ممالک استعمال کرتے ہیں۔
عمران خان نے دعوی کیا کہ الیکشن میں دو ممالک نے نواز شریف کی مالی مددکی تھی، ہمیں بھی مڈل ایسٹ کے ایک ملک نے مالی مددکی پیشکش کی تھی، جوہم نے قبول نہیں کی۔ تاہم عمران خان نے ان ممالک کا نام بتانے سے گریز کیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ نواز شریف پانامہ کیس میں بری نہیں ہو سکتے، نواز شریف پانامہ کیس سے نکلنے کے لئے کسی سے ڈیل کرسکتے ہیں، پانامہ کیس میں منی ٹریل نہ دینے والوں کے اثاثے منجمد ہونے چاہئیں۔ پانامہ کیس نے نواز شریف کو کمزور کر دیا۔
عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال دس ارب کی کرپشن ہوتی ہے، جس سے ملک مقروض ہو رہا ہے، غریب مزید غریب ہو رہا ہے اور ایک چھوٹا سا طبقہ امیر ہو رہا ہے۔