Mar ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
  • دہشتگرد، فرقے کی آڑ میں کارروائیاں کرتے ہیں

جمعیت علمائے پاکستان نے کہا ہے کہ دہشتگرد و فتنہ گرعناصر ہمیشہ فرقے کی آڑ میں سازشیں اور کارروائیاں کرتے ہیں۔

جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے مرکزی نائب امیر اور دارالعلوم قادریہ سبحانہ کے بانی اور مہتمم مفتی محمد عبدالعلیم قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردی مسلم و غیر مسلم سب کا مسئلہ ہے، پاکستان میں حملہ آور دہشتگرد کے نزدیک مسلم اورغیر مسلم، شیعہ یا سنی معیار نہیں ہے، بلکہ وہ ہر ایک پر حملہ کرتا ہے لہٰذا فتنے کی سرکوبی کی ذمہ داری سب پرعائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل ضیاءالحق نے امریکا کے ساتھ مل کر امریکا کو دنیا کا سپر پاور بنانے کے لئے روس کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے اوراب وہ پوری دنیا میں اپنی حکمرانی چاہتا ہے۔

مفتی محمد عبدالعلیم قادری نے کہا کہ بظاہر دہشتگردی طالبان کر رہے ہیں، لیکن سیاسی سطح پر دیکھیں تو طالبان کو کس نے بنایا ہے، دنیا جانتی ہے کہ طالبان اور داعش کو امریکا نے بنایا ہے، تو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف فتنہ و فساد برپا کرنے کے پیچھے یہود و نصاریٰ ہیں۔

 

ٹیگس