ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے پارا چنار سانحہ کی مذمت
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، نائب صدور علامہ سید ساجد علی نقوی، حافظ عاکف سعید، انجینئر ابتسام الٰہی ظہیر، خرم نواز گنڈاپور، پیر عبدالرحیم نقشبندی، حافظ عبدالرحمن، علامہ امین شہیدی، سید نیاز حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر، سید رضاء اللہ شاہ، قاری یعقوب شیخ نے اپنے مشترکہ بیان میں کرم ایجنسی پارا چنار میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔
ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے 24 شہداء اور سو سے زائد زخمیوں کے لواحقین سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ قومی سلامتی، وحدت اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ دہشتگرد اندرونی اور بیرونی سہولت کاروں کی مدد سے المناک واقعات کر رہے ہیں ۔ سیکورٹی فورسز اور حکومتیں دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے کمزوریوں پر قابو پائیں۔ دہشتگردی کے خاتمہ اور عوام کی جان، مال اور عزت کا تحفظ یقینی بنائیں۔
پاکستان کے شیعہ اور سنی علماء نے کہا کہ دہشتگرد ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کی سازش کر رہے ہیں اوردینی جماعتیں ایسی سازشوں کو ناکام بنا دیں گی۔