Apr ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
  • پاکستان، سعودی کالونی نہیں ہے: سنی اتحاد کونسل

سنی اتحاد کونسل نے کہا ہے کہ پاکستان کو سعودی حکومت کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ متنازعہ مسلم فوجی اتحاد دراصل سعودی اتحاد ہے، پارلیمنٹ مسلم فوجی اتحاد میں شمولیت کے خلاف قرارداد منظور کر چکی ہے اور پاکستان کو سعودی حکومت کی کالونی نہیں بننے دیا جائے گا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پاکستان کو متنازعہ مسلم فوجی اتحاد میں شامل ہوکر ہمسایہ برادر اسلامی ملک ایران سے تعلقات خراب نہیں کرنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر اشرفی کو امریکہ اور جرمنی سے کروڑوں روپے ملنے کی تحقیقات کروائی جائیں، نیوز لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پرلائی جائے۔

ٹیگس