پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں
پاکستان نے کہا کہ وہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے آج ائیرفورس اکیڈمی رسالپورمیں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک سمیت دنیا سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے تقاضے تبدیل ہورہے ہیں، پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہمسائیوں سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔
میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مضبوط دفاع کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے اورمسلح افواج ہرقسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب دہشتگردوں کے خلاف شروع ہوا جو دہشتگردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
پاکستان کے وزیراعظم نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کو جاری رکھنے کی بات ایسے میں کہی ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے حکومت پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں سنجیدہ نہیں ہے اور اسی لئے پاکستان سے دہشتگردی ختم نہیں ہو رہی ہے۔