Apr ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • پاکستان یمن تنازعے کا حصہ نہیں

پاکستان کسی مسلم ملک کے خلاف جارحیت کا حصہ نہیں بنے گا۔

پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایوان بالا سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی اسلامی ملک کے خلاف جارحیت کا حصہ نہیں بنے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ایران کے ساتھ صدیوں پرانے تعلقات ہیں۔ ایران کے تحفظات دور کر رہے ہیں اور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک فرقے، فقہ یا مذہب کا نہیں، بلکہ پاکستانیوں کا ملک ہے۔ ہم کسی مسلک یا فرقے کے اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے، ایسے معاہدے کا حصہ نہیں بن رہے، جو کسی مسلم ملک کے خلاف ہو، یمن کے معاملے والی قرارداد کے آج بھی پابند ہیں۔

پاکستان کے وزیر دفاع نے واضح کیا کہ راحیل شریف کو جب این او سی دیا جائے گا تو ہاؤس کے نوٹس میں لے کر آؤں گا، ہاوس کو بائی پاس نہیں کیا جائے گا۔ تاہم ابھی تک جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے این او سی کے لئے اپلائی نہیں کیا، سابق فوجی افسر 2 سال بعد کہیں جانا چاہے تو این او سی کے لئے اپلائی کر سکتا ہے۔ انہیں جب این او سی دیا جائے گا تو ہاؤس کو بتا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مئی میں سعودی عرب میں اجلاس میں اسلامی اتحاد کے خد وخال واضح ہوں گے۔

 

ٹیگس