Apr ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں کشیدگی

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ امریکا اس وقت اس پوزیشن میں ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشمیر تنازعے کی وجہ سے بڑھی کشیدگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے تاہم اس کے لیے امریکا کو ایک متوازن کردار ادا کرنا ہوگا۔

 ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے واشنگٹن میں تھنک ٹینک ورلڈ افیئرز کونسل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں امریکا کی غیر متوازن پالیسی کی وجہ سے پاک امریکا تعلقات میں خراب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ امریکا نے ماضی میں جنوبی ایشیا میں تعلقات میں توازن برقرار نہیں رکھا۔ جس کی واضح مثال بش انتظامیہ کی جانب سے ہندوستان کے ساتھ کیا جانے والا سول نیوکلیئر معاہدہ ہے جو خطے کے لیے امتیازی نیوکلیئر پالیسی ہے، جس کے نتائج نظر آرہے ہیں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ ہمیں افغانستان میں قیام امن کے لیے مذاکرات کرنا ہوں گے۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کا بھی یہی مطالبہ ہے۔ امریکا اس بارے میں اپنے تعاون کا یقین دلاچکا ہے لیکن صرف یہی بات کافی نہیں ہے ۔

ٹیگس