جماعت الاحرار کے 8 دہشت گرد ہلاک
ہلاک ہونے والےدہشت گردوں کا تعلق جماعت الاحرار سے ہے جنہوں نے لاہور میں تباہی کا بڑا منصوبہ بنا رکھا تھا۔
کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر شیخوپورہ میں کارروائی کی گئی جس کے دوران گھر میں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی تاہم دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور 4 فرار ہوگئے جب کہ گولیاں لگنے سے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان جماعت الاحرار گروپ سے ہے جنہوں نے لاہور میں تباہی کا بڑا منصوبہ بنا رکھا تھا جب کہ مفرور دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے تین کیلو دھماکہ خیز مواد، تین کلاشنکوف اور پانچ پسٹل برآمد کی گئی۔
واضح رہے کہ کالعدم دہشت گرد تکفیری گروہ جماعت الاحرار پاکستان میں شیعہ مسلمانوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہے۔