Apr ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران کا دورہ کامیاب رہا، پاکستان کے اسپیکر کا اعلان

پاکستان کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ان کا دورہ ایران کامیاب رہا ۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار اياز صادق نے گزشتہ روز ايران كا پانچ روزہ دورہ مكمل كرنے كے بعد لاہور پہنچنے پر صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے اپنے حالیہ دورے کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اورکہا کہ ایران اور پاکستان کے سرحدی علاقوں کو مضبوط کرنے کے لئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے.

انہوں نے كہا كہ ايران اور پاکستان نے تجارتی اور اقتصادی سرگرميوں كو مزيد بڑھانے اور اسی طرح چابہار اور گوادر بندرگاہوں كے مابین باہمی تعاون كی توسيع پر بھی آمادگی کا اعلان کیا ۔

پاكستان کے اسپيكر کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوريہ ايران کے صدرمسئلہ كشمير كو پُرامن اور منصفانہ  طریقے سےحل كرانے کا خواہاں ہیں۔

واضح رہے كہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپيكر سردار اياز صادق كی قيادت ميں ایک10 ركنی پارليمانی وفد نے دورہ ايران كے موقع پر صدرمملکت حسن روحان، اپنے ايرانی ہم منصب علی لاريجانی، وزير خارجہ محمد جواد ظريف اور ايران کی پارلیمنٹ كی قومی سلامتی كميٹی كے چيئرمين علاء الدين بروجردی سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں اور مشہد مقدس میں حضرت امام رضا (ع) اور قم میں حضرت معصومہ (ص) کے حرم مطہر کی زیارت کی۔

ٹیگس