May ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • پاک افغان کشیدگی، کئی دیہات خالی

پاک افغان سرحد پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے قبل ضلعی انتظامیہ نے سرحد پرواقع تمام دیہاتوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے اعلٰی فوجی حکام کے درمیان باب دوستی پرفلیگ میٹنگ کسی نتیجے کے بغیرختم ہونے کے بعد جہاں مشترکہ بارڈر بدستور تیسرے روز بھی بند ہے وہیں چمن شہر کے ڈپٹی کمشنر قیصر خان کے مطابق کلی جہانگیر، کلی لقمان، گل دارا باغیچہ سمیت تمام سرحدی دیہات کے مکینوں کو لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے اور پمفلٹ تقسیم کرکے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے علاقے چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

ذرائع کے مطابق پاک افغان کشیدگی پر آج بھی پاکستان اور افغانستان کے اعلٰی فوجی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ ہونے کی توقع ہے۔

ٹیگس