May ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • طاغوت عرب گماشتوں کے ذریعے تفریق کے درپے

آئی ایس او کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب میں جماعت اہل حرم کے سربراہ اور معروف اہلسنت عالم دین مفتی گلزارنعیمی نے کہاہے کہ طاغوت عرب گماشتوں کے ذریعے سنی شیعہ تفریق کے درپے ہے۔

اہل حرم پاکستان کے چیئرمین مفتی گلزار نعیمی نے آئی ایس او کے تحت جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں منعقدہ امام مہدی (عج) نجات دہندہ بشریت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام مہدی (عج) کے بارے میں اہل سنت اور اہل تشیع کا مشترکہ عقیدہ ہے کہ وہ اولاد فاطمہ (س) سے ہوں گے۔ آج امام مہدی (ع) کی مخالفت کرنے والے نام نہاد اسلامی ونگ کا دعویٰ ہے کہ وہ ایران سے دشمنی اس وجہ سے کرتے ہیں، کیونکہ ایران امام مہدی (عج) کے ظہور کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ سعودیوں کو ان کا اقتدار، عیاشی، فحاشی اور بدمعاشی ڈوبتی نظرآرہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ طاغوت آج اپنے عرب گماشتوں کے ذریعے سنی شیعہ تفریق کو بڑھا کر اسلام کو مٹانا چاہتا ہے، آج امت مسلمہ کو سنی شیعہ کے مسائل سے نکل کر طاغوتی سازشوں کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے۔ بین المسالک نفرتوں کو مٹا کر باہم شیر و شکر ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ طاغوتی طاقتیں آج مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات پر قابض ہیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مرزا حسین صابری کا کہنا تھا کہ ریاض میں سفیانی لشکر کی تشکیل شروع ہوگئی ہے۔ سلام ہو امام خمینی (رہ) پرجنہوں نے امریکی اسلام اور اسلام ناب محمدی کا فرق دنیا پر واضح کیا تھا، جس کا دنیا آج مشاہدہ کر رہی ہے۔

 

ٹیگس