May ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
  • باب دوستی سرحد کھول دی گئی

پاکستان نے کہا ہے کہ احترام رمضان اور جذبہ خیر سگالی کے تحت باب دوستی کو آج کئی روز کی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کے کرنل عثمان کے مطابق باب دوستی سرحد رمضان کے احترام میں کھولی گئی ہے جس کے بعد دو طرفہ تجارت اور پید ل آمد و رفت کا آغاز کردیا گیاہے۔

کرنل عثمان کا کہنا ہے کہ سرحد کھولنے کے ساتھ ایف آئی اے کے امیگریشن اور کسٹم آپریشن کو بھی بحال کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چمن میں افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کے بعد 2 مئی کو باب دوستی کو بند کردیا گیا تھا جسے آج 25 دن کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

 

ٹیگس