پاکستان: امن کمیٹی کے 4 ارکان ہلاک
May ۳۰, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
پاکستان کے شہر پشاور کے علاقے متنی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں امن کمیٹی کے 4 ارکان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پشاور کے علاقے متنی میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ ملزمان آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
دوسری جانب پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں نماز کے بعد مسجد سے باہر آتے ہوئے نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے گھات لگا کر کوئٹہ پولیس کے ڈی ایس پی عمر رحمان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔