Jun ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • استعماری طاقتوں کی نئی سازش

استعماری طاقتیں اپنے مذموم مقاصد کے لئے خطے کو جنگ کا ایندھن اور آماجگاہ بنانا چاہتی ہیں۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہرسکھر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ استعماری طاقتیں اپنے مذموم مقاصد کے لئے خطے کو جنگ کا ایندھن اور آماجگاہ بنانا چاہتی ہیں، عالم اسلام کو ہوش کے ناخن لینا چاہیئے اور باہمی اتحاد و یکجہتی کے ذریعے سامراجی عزائم کو ناکام بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ سامراجی طاقتوں نے مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی نئی سازشیں تیار کی ہیں، مگر ہم اپنے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ان کو ناکام بنادیں گے۔ اس موقع پر مولانا عبدالحق مہر، ابو جنید چوہان و دیگر بھی موجود تھے۔

جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدہ صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں اور خطے کو فرقہ وارانہ جنگ کی آگ میں جھونکنے کی ناپاک سازش کی جا رہی ہے، جس پر جے یو آئی کو شدید تشویش ہے۔

 

ٹیگس