کشمیر کی کنٹرول لائن پر جھڑپ میں پانچ ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت
کشمیر کی کنٹرول لائن پر پاکستانی اور ہندوستانی فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں پاکستانی ذریعے کے مطابق پانچ ہندوستانی فوجی ہلاک ہو گئے۔
پاکستانی فوج نے سنیچر کو ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان ایک بار پھر فائرنگ کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جھڑپ میں پانچ ہندوستانی فوجی ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے-
پاکستانی فوج نے اپنے بیان میں دعوی کیا ہے کہ کنٹرول لائن پر فائرنگ کا آغاز ہندوستان کی جانب سے کیا گیا اور پاکستانی فوجیوں نے اس کا بھرپور جواب دیا-
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گذشتہ ہفتے بھی لائن آف کنٹرول پر شدید جھڑپیں ہوئی تھیں جن میں دو پاکستانی فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے تھے-
گذشتہ مہینے کشمیر کی کنٹرول لائن پر جھڑپ کے دوران نو ہندوستانی و پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر کشیدگی خاصی بڑھ گئی ہے-
ہندوستان کا دعوی ہے کہ پاکستان نے گذشتہ مہینے سات بار فائر بندی کی خلاف ورزی کی-