Jun ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں امام خمینی کی برسی

بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی اٹھائیسویں برسی کی مناسبت سے پاکستان میں ایک سیمینار میں اس ملک کی سیاسی و مذھبی شخصیات اور شیعہ اور سنی علماء نے شرکت کی۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں پاکستان میں ایرانی سفیرمہدی ہنر دوست نے کہا کہ دشمن نہیں چاہتا کہ مسلمان متحد ہوں، ہاتھ بلند کرکے اللہ سے دعا مانگیں کہ اس مقدس ماہ رمضان میں مسلمان آپس میں عداوت چھوڑ کر اصل دشمن کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی کے نظریات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، جن پر چل کر مسلمان موجودہ بحرانوں سے نکل سکتے ہیں۔

 ایران کے سفیرنے کہا کہ مغرب عرب ممالک کو اسلحہ بیچ کر مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنا چاہتا ہے۔ پاک ایران دوستی دائمی ہے کیونکہ حضرت امام خمینی نے مسلم اُمہ کے اتحاد پر زور دیا ہے۔ اس موقع پر ایرانی سفارتخانے کے ثقافتی قونصلر شہاب الدین درائی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا ڈھانچہ چند طاقتور ممالک کو ویٹو کا حق دیتا ہے، کچھ سیاسی لیڈر دہشتگرد جماعتوں پر سرمایہ خرچ کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں حضرت امام خمینی کے افکار مسلم امہ کو زوال سے بچا سکتے ہیں۔

سیمینار سے مختلف طبقہ ھائے فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اور سیاسی اور مذھبی شخصیات نے بھی خطاب کرتے ہوئے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کو خراج تحسین پیش کیا۔

ٹیگس