پاکستان اور ہندوستان کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ
Jun ۰۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
پاکستان اور ہندوستان کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پرفائربندی کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں پاکستان اور ہندوستان کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہواہے۔
پاکستان آرمی کے ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا ہے کہ ہاٹ لائن پر رابطے میں شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کے معاملات اٹھائے گئے۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر ایک دوسرے پر فائربندی کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔