Jun ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
  • قطرمیں پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی کی تردید

پاکستان نے قطر میں اپنے فوجیوں کی تعیناتی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی میڈیا میں ایسی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر میں پاکستانی فوجی تعینات نہیں کئے گئے ہیں، ایسی جھوٹی خبریں بدنیتی پر مبنی مہم کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مہم کا مقصد پاکستان اور خلیج فارس کے ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے قطر اور سعودی عرب سے تعلقات ہیں اور انہی تعلقات کی بناء پر پاکستان کیلئے نئی صورتحال پریشان کن ہے۔ اس لئے کہ سعودی عرب اور قطر دونوں  اس کوشش میں ہیں کہ وہ پاکستان کی حمایت حاصل کرے۔

ٹیگس