Jul ۲۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
  • اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آج پاناما کیس کے ویصلے کے موقع پرسکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

پاناما کیس فیصلہ کے تناظر میں ریڈ زون سمیت اسلام آباد کی اہم شاہراؤں پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ شہر کے ہر داخلی پوائنٹ پر پولیس کے ہمراہ رینجرز کے اہلکار تعینات ہوگئے ہیں۔

کل ایس ایس پی، اے آئی جی اسپیشل برانچ اور رینجرز کے حکام نے مشترکہ اجلاس کیا جس میں پانامہ کیس کے فیصلے موقع پر سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ تین ہزار اہلکار آپریشنز اور ایک ہزار سیکورٹی ڈویژن سے اہلکار تعینات ہونگے، شہر کی تمام اہم شاہراؤں پر پولیس اور رینجرز تعینات ہوگی جبکہ فیض آباد، بارہ کہو، ترنول اور دیگر داخلی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائی گی۔ ریڈ زون میں پولیس کے ہمراہ انتظامیہ کے افسران بھی تعینات ہوں گے جبکہ راولپنڈی میں شیخ رشید کی لال حویلی کے گرد بھی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اب سے صرف چند گھنٹے بعد سپریم کورٹ میں پاناما کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

ٹیگس