Jul ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۶ Asia/Tehran
  • پاکستان: پنجگور میں دھماکہ 4 افراد جاں بحق

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایرانی سرحد کے قریب دھماکے سے 4افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر پنجگورعبدالجبار بلوچ کے مطابق پرچیدگی کے مقام پریہ دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 4افراد جاں بحق اور 5زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ بارودی سرنگ کا تھا جس میں ابھی تک چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے ۔

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں متعدد کالعدم گروپ اور علیحدگی پسند بلوچ تنظیمیں سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف مسلح کارروائیوں میں مصروف ہیں، ان کارروائیوں میں سیکڑوں عام شہری، لیویز، ایف سی اور پولیس اہلکارجاں بحق ہوچکے ہیں۔

صوبائی انتظامیہ نے دہشت گرد گروپوں کے خلاف آپریشنز اور کارروائیوں کا آغاز کررکھا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں کی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جاچکا ہے۔

 

ٹیگس