Aug ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • استعماری قوتیں، مسلم ممالک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں

اسلام مخالف قوتیں مختلف حیلے بہانوں سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچستان کے شہر مستونگ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استعماری قوتیں مسلم ممالک میں سازش کے تحت حکومتیں ختم کر رہی ہیں۔ جن میں مصر، لیبیا، شام، عراق اور دیگر ممالک شامل ہیں جبکہ دنیائے کفر کے سرخیل ہمارے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔

 ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دہشتگردی پھیلانے والے اور ہم پر حملے کرنے والے عالمی استعماری طاغوتی قوتوں کی پروردہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی استعماری قوتیں مسلم ممالک میں سازشوں میں مصروف ہیں۔

 واضح رہے کہ 12 مئی کو مولانا عبدالغفور حیدری  پر خودکش حملے کے بعد مستونگ میں یہ ان کا پہلا جلسہ تھا۔

جلسہ کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔

 

ٹیگس