کشمیر میں کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ، طرفین کے تین فوجی ہلاک
Sep ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
کشمیر میں کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں طرفین کے تین فوجی مارے گئے ہیں
ہندوستان اور پاکستان کی بارڈرسیکورٹی فورس نے ہلکے ہتھیاروں اور توپوں سے کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگیا- ہندوستان کے سرحدی گارڈ کا کہنا ہے کہ اس کے فوجیوں نے جھڑپ کے دوران دو پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے - اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے- ہندوستان اور پاکستان، ایک دوسرے پر کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے رہتے ہیں- دوہزارتین کے جنگ بندی معاہدے کے باوجود ہندوستان اور پاکستان کی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے-