Sep ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
  • پاکستان: فضا سے سمندر میں مار کرنے والے جہاز شکن میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستانی بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے جہاز شکن میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ میزائل تجربہ پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ کی موجودگی میں کیا گیا۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ جہاز شکن میزائل کا یہ تجربہ سی کنگ ہیلی کاپٹر سے کیا گیا، جس نے سمندر میں کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ میزائل کے اس تجربے سے ممکنہ خطرات کے مقابلے میں پاکستان کی دفاعی توانائیوں میں اضافہ ہو گا۔
رواں برس مارچ میں بھی پاکستانی بحریہ نے زمین سے سطح سمندر پر مار کرنے والے ایک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
 واضح رہے کہ پاکستانی فوج اپنی دفاعی اور حربی طاقت میں روز بروز اضافہ کر رہی ہے تاکہ اپنے طاقتور ہمسایہ ملک ہندوستان سے پیچھے نہ رہے۔

ٹیگس