پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے دھماکے کی مذمت
پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے فتح پور درگاہ میں ہونے والے خودکش حملہ کی مذمت کی۔
پاکستان کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں کے رہنماوں عمران خان، آصف علی زرداری،علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے نصیر آباد جھل مگسی کے قریب فتح پور درگاہ میں ہونیوالے خودکش حملہ کی مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے جاں بحق ہونے والےافراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
واضح رہے کہ فتح پور درگاہ میں خودکش حملہ میں 21 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
دوسری جانب خودکش دھماکے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہے اور شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی آبائی علاقوں میں تدفین کا عمل جاری ہے۔